وعلیکم اسلام،
خاور صاحب، ہماری اولین خواہش تو آپکی واپسی ہے۔ اسلیے یہ جان کر / دیکھ کر بیحد مسرت ہوئی کہ آپ لاتعلق نہیں ہوئے بس آجکل ذرا خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالی آپ کا فخر برقرار رکھے۔ آئیں ہم سب مل کر اس فخر میں مذید اضافہ کریں۔ آپ جتنا وقت دے سکتے ہیں اتنا ہی دیں اور جو کرسکتے ہیں وہ ہی کریں، لیکن آتے رہیں اور کچھ نہ کچھ کرتے رہیں تاکہ کارواں رکنے نہ پائے اور ہمسفروں کی ہمت افزائی ہوتی رہے۔ دوسروں کو کام کرتا دیکھ کر کچھ ہمارا خون بھی جوش مارتا ہے اسلیے آپکے آنے سے ہم بھی کام زیادہ کریں گے۔
امید ہے اس درخواست پر غور کریں گے۔
کاشف عقیل
2010/3/31 KHAWAR ellha@yahoo.com
اسلام علیکم صورت احوال یه هے که یہاں تک میرا تعلق هے میں وکی سے بلکل بے تعلق نہیں هوا هوں هر چند روز میں میں لوگ ان بھی هوتا هوں اور حالیه تبدیلیوں کو بھی دیکھتا هوں اور اس وقت وکی پر کام کرنے والے دوستوں کا کام دیکھ کر اپنی کم مائگی کا احساس بھی هوتا ہے که اپ دوستوں کی علمی اہلیت اور محنت مجھ کہیں زیادھ هے وکی کی اس میل پر جب بھی کوئی پیغام ملے میں جواب بھی دیتا هوں انٹر نیٹ پر وکی سے میرا تعلق هی میرا فخر ہے میں دوستوں اور جاننے والوں کو فخر سے بتایا کرتا هوں که اگرچه کی وکی پر کام کرنے والوں میں میں سب سے کم علم هوں لیکن یه سب اہل علم مجھے بھی شامل کیے وکی پیڈیا چلا رهے هیں اکر هو سکے تو اپ دوست میرا یه فخر برقرار رکھ سکتے هیں ورنه اگر اکثریت کا فیصله یه هو که مجھے منتظم اعلی سے دستبردار هو جانا چاھیے تو ایسا هی هو گا آپ سب کا مخلص خاور --- On *Thu, 4/1/10, Kashif Aqeel kashif.aqeel@gmail.com* wrote:
From: Kashif Aqeel kashif.aqeel@gmail.com Subject: [Wikiur-l] غیر متحرک منتظمین اعلی - InActive Super Admins To: "Mailing list for Urdu Wiki's" wikiur-l@lists.wikimedia.org Date: Thursday, April 1, 2010, 3:16 AM
مندرجہ ذیل 3 منتظمین نے وکیپیڈیا کے ابتدائی اور نازک دور میں اس کا ساتھ دیا اور اپنی محنت سے اسے اس وقت آگے بڑھایا جب اس کے کامیاب ہونے کے بارے میں یقین سے نہیں کہا جاسکتا تھا۔ اس لیے سب سے پہلے اردو وکیپیڈیا کے تمام احباب ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور اس کے لیے ان کے مشکور ہیں۔ پچھلے لمبے عرصے سے یہ منتظمین غیر متحرک ہیں۔ ان سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ وقت نکالنے کی کوشش کریں کیونکہ اردو وکیپیڈیا کو قدآور ہونے اور برگ و بار لانے کے لیے ابھی اور بہت خونِ جگر کی ضرورت ہے۔ ہم سب کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی اور کوئی بات نہ ہوگی کہ یہ پرانے ساتھی دوبارہ پوری طرح متحرک ہو جائیں اور وکیپیڈیا کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دینے میں حصہ لیں۔
ثاقب سعود خاور عثمان وقاص چوہان
اگر بوجوہ ایسا ممکن نہ ہو، تو اس خط کے ذریعے یاد دہانی مقصود ہے کہ آپ لوگوں کے پاس منتظم اعلی کے اختیارات ہیں اور آپ کے کھاتے کسی اور کے ہاتھ آنے کی صورت میں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کھاتا چوری کرنے والے کو کوئی بھی نہیں روک پائے گا کیونکہ ہم میں کوئی بھی مضیف نہیں ہے۔ اس کے لیے میٹا پر کسی مضیف کو درخواست دینی پڑے گی اور پورے پروسیس سے گزرنا پڑے گا اور اس دوران کھاتا چوری کرنے والا من مانی کرتا پھرے گا۔ اس سارے معاملے سے پچنے کے لیے ان حضرات سے گذارش ہے کہ اگر ذاتی زندگی اور غمِ روزگار دوبارہ متحرک ہونے کی اجازت نہیں دیتے تو اپنے کھاتوں سے منتظم اعلی کے اختیارات ختم کرنے کی درخواست دے دیں تاکہ اس خطرے سے بچا جاسکے۔
مخلص - کاشف عقیل
-----Inline Attachment Follows-----
Wikiur-l mailing list Wikiur-l@lists.wikimedia.orghttp://mc/compose?to=Wikiur-l@lists.wikimedia.org https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l
Wikiur-l mailing list Wikiur-l@lists.wikimedia.org https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l