اس یتیم چینل پر میری معلومات کے مطابق صرف تین لوگوں نے اندراج کیا ہے۔
میں، ثاقب اور فہد۔
باقی احباب سے بھی درخواست ہے کہ اپنا کھاتہ
freenode
پر بنائٰں اور اپنے
nickname
سے مطلع فرمائیں۔
احباب کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ اپنا وکیپیڈیا کا کلمہ شناخت کسی اور جگہ
استعمال نہ کریں۔ خاص طور پر منتظمیں اس بات کا خیال رکھیں۔
اس برقی فہرست اور آئ آر سی کے کلمہ شناخت خاص طور پر وہ نہیں ہونا چاہیے جو
وکیپیڈیا پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو وکیپیڈیا پر اپنا کلمۂ
شناخت تبدیل کر لیں۔
وسلام
تمام احباب سے درخواست ہے کہ آئ آر سی چینل میں شمولیت اختیار کریں اور اپنے
نِک نیم سے ثاقب صاحب کو مطلع کر دیں تاکہ وہ آپ کو سٹاف میں شامل کر دیں۔
کوشش کریں کہ جب آپ آن لائن ہوں تو چیٹ زیلا بھی چلا چھوڑیں۔ تاکہ ہر وقت کوئ
نہ کوئ یہاں موجود رہے۔
میرے نزدیک اس کا مقصد ہمارے اپنے درمیان گپ شپ کرنا نہیں، بلکہ نئے آنے والے
لوگ کو ہداہت فراہم کرنا ہے چاہے وہ شمارندہ پر اردو چالو کرنے بارے ہو یا
وکیپیڈیا کے متعلق۔ اُمید ہے کہ فہد صاحب نئے لوگوں کو گھیر گھار کے اس طرف
لائیں گے، اس لیے چینل پر زیادہ سے زیادہ وقت کسی کو موجود ہونا چاہیے۔
وسلام
اسلام علیکم
تمام حضرات سے گزارش کہ اگر ممکن ہو تو اپنا تعارف کروا دیں۔
میرا تعارف۔
نام: ثاقب سعود
عمر: 23 سال
تعلیم: بی ایس سی ایس مکمل ہونے میں 4،6 ماہ باقی ہیں۔
میں سی ++ ،جاوا ،سی ایس ایس اور جاوا سکرپٹ میں کام کرلیتا ہوں۔
میں وکیپیڈیا کی تکنیکی خدمات سرانجام دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں دوسرا منتظم
اور پہلا منتظم اعلی ہوں۔ اس وقت مجھے سے پرانے لوگوں میں سے صرف خاور صاحب ہی
موجود ہیں۔
میں ہر 8 سال بعد شہر تبدیل کرلیتا ہوں۔ پہلے گاؤں میں تھا، پھر فیصل آباد اور
آج کل لاہور میں ہوں۔ اگر امیدیں بر آئیں تو بہت جلد اعلی تعلیم کے حصول کے لیے
لاہور بھی چھوڑ دوں گا۔
افراز صاحب اور محب بھائی سے خصوضی درخواست ہے کہ اپنا تعارف کروائیں۔
یہ
jessbody(a)gmail.com<https://lists.wikimedia.org/mailman/options/wikiur-l/jessbody--at--gmail.com>
کون ہے؟
--
ثاقب سعود
برادر ثاقب نے اردو کی میپر گیجٹ کے بارے میں کچھ دریافت کیا تھا، حالانکہ میں م س کا کلیدی تختہ استعمال کرتا ہوں لیکن اس گیجٹ میں کسی خرابی کا پتہ لگانے یا اس پر رائے دینے کے لیے اس کا ذائقہ چکھنا ضروری تھا :) بہر حال میں نے اسے ایک دن استعمال کر کے دیکھا ہے، سب سے بنیادی مسائل یہ ہیں کہ آپ کلیدی تختے کے ذریعے وکی ربط اور قوسین وغیرہ نہیں دے پاتے اور سب سے اہم کلید "|" کا استعمال بھی نہیں ہو پا رہا۔ علاوہ ازیں اگر انگریزی تحریر کرنا ہو تو اس کے لیے کسی شارٹ کٹ کا بھی علم نہیں ہو سکا اگر یہ سہولت دستیاب نہیں تو اسے ضرور شامل کرنا چاہیے جس طرح ویب پیڈ میں کنٹرول+اسپیس ہے۔ علاوہ ازیں اگر کمپیوٹر میں اردو کلیدی تختہ نصب ہے تو اس کا انتخاب کر کے لکھنے کی کوشش ناکام ہو جاتی ہے اور کوئی لفظ دکھائی نہیں دیتا اور اس کا ایک نقصان یہ ہے کہ جتنی بار آپ نے اس دوران کوئی کلید دبائی ہے اتنی مرتبہ نہ نظر آنے والے کریکٹرز وہاں آ جاتے ہیں اور نمائش یا محفوظ کرنے کے دوران ان کریکٹرز کے نیچے کے تمام پیرے غائب ہو جاتے ہیں۔ ایسا میرے ساتھ فاطمہ بنت عبد اللہ (نظم) والے مضمون کے دوران ہوا تھا اور پورا مواد اڑ گیا تھا۔ (اگر معاملہ سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پوچھ لیں) ۔ اس کے علاوہ میری ناقص رائے میں بہتر یہ ہے کہ اس کو ترجیحات میں جا کر فعال کرنے کے لمبے چکروں سے بچتے ہوئے اسے صارف کے لیے ڈیفالٹ میں شامل کر لیا جائے اور اس طرح یہ وکیپیڈیا پر صارف بننے کا اضافہ فائدہ شمار ہوگا۔ میں نے اسے صرف م س ونڈوز پر فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر پر چیک کیا ہے، ہو سکتا ہے اس میں کئی خامیاں دراصل میری کم علمی اور غلطیاں ہوں۔ اگر ایسا ہے تو اصلاح درکار ہے۔
میرا نام عثمان وقاص چوہان ہے۔ فل حال میں کینیڈا کی یونیورسٹی آف ویسٹرن انٹیریو میں اقتصادیت پڑھ رہا ہوں۔ ماہ جون سے میں منٹریال میں نیشنل بینک آف کینیڈا میں ایکویٹی فائنیس میں کام شروع کروں گا۔ اردو ویکیپیڈیا میں شروع ہی سے دلچسپی تھی، عام طور پہ موسیقی، جغرافیہ، فرانسیسی، اور تاریغ کے مضامین میں ترمیم کرتے ہوۓ نظر آوں گا۔ ستار امداد خانی گھرانے سے سیکھتا آرہا ہوں اور طبلہ پنجاب گھرانے سے۔ گیٹار بھی بجاتا ہوں اور اضطراب نامہ پاکستانی راک بینڈ کا گلوکار ہوں۔ اردو تو کم ہی آتی ہے، ویسے گھر میں انگریزی اور فرانسیسی بولتا ہوں، اور آجکل جاپانی بھی سیکھ رہا ہوں۔ عام کھیل اور ویڈیو گیمز دونوں کا شوقین ہوں؛ ٹائکوانڈو میں بلیک بلٹ ہوں، اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انڈر 15 ہاکی ٹیم کیلیے امیدوار بھی تھا۔۔۔ کسی زمانے میں۔ اردو ویکیپیڈیا سے دل لگا کہ کام کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اردو ویکیپیڈا ایک دن بہترین ویکییوں میں شامل ہو کر رہے گا۔
شکریہ،
عثمان وقاص چوہان
السلام علیکم!
ثاقب بھائی کی عام درخواست پر اپنا تعارف کرانے کی جسارت کر رہا ہوں۔
نام فہد احمد کیہر، رہائش فی الحال کراچی، پاکستان، عمر 27 سال
گذشتہ 7 سالوں سے شعبۂ صحافت وابستہ ہوں۔
فی الوقت پاکستان پریس انٹرنیشنل نامی ایک قومی خبر رساں ادارے سے وابستہ ہوں
جلد کسی اہم ٹیلی وژن چینل میں منتقلی کی امید ہے۔
اردو وکیپیڈیا سے اکتوبر 2006ء سے تعلق قائم ہے، اور تمام تر مصروفیات اور غم
روزگار کے باوجود اس سے جڑے رہنے کی اپنی سی کوششیں کی ہیں۔ پہلے ہی مہینے میں
منتظم بنا۔
وکیپیڈیا پر مختلف موضوعات پر مضامین لکھتا ہوں لیکن سب سے زیادہ کام تاریخ،
اسلام اور جغرافیہ پر کیا ہے۔ مستقبل میں سیاسیات اور سیاسی تاریخ پر لکھنے اور
اردو میں نقشہ جات تیار کرنے کے ارادے ہیں۔
مزید کوئی سوال؟؟؟
چند افراد کے تعارف کا شدت سے منتظر
فہد احمد
اسلام علیکم
اچھا پھر میں بھی اپنا تعارف کرواتا چلوں۔ بھائیو، میرا نام علی بٹ ہے اور میری
عمر 26 سال ہے۔ میں امریکہ میں رہائش پزیر ہوں۔ اور انشاءاللہ اپریل میں
پاکستان جانے کا پروگرام بنا رہا ہوں۔
میں زیادہ تر کھیلوں کے متعلق مضامین لکھتا ہوں۔ میں یہاں پڑہائی کر رہا ہوں
اور ساتھ کام بھی کرتا ہوں۔ مجھے کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا شوق ہے۔