اسلام و علیکم
میں نے FireFox کے لیے اردو SpellChecker تیار کیا ہے۔ یہ SpellChecker ادارہ
تحقیقات اردو کی ویب سائٹ پر دی گئی اردو الفاظ کی فہرست استعمال کرتا ہے۔ آپ
حضرات سے گزارش ہے کہ اسے اپنے کمپیوٹر پر ٹیسٹ کریں اور اگر کچھ خامیاں نظر
آئیں تو مجھے بتائیں۔ آپ حضرات کی نظر ثانی کے بعد میں اسے FireFox کی ویب سائٹ
پر ڈال دوں گا تاکہ تمام لوگ آسانی سے اسے انسٹال کر سکیں۔
انسٹالیشن فائل اس میل میں اٹیچ ہے
وسلام
کاشف عقیل
بعض لوگ وکیپیڈیا پر اپنے گاؤں یا علاقہ پر انگریزی میں مضمون ڈال جاتے ہیں۔
کوشش کرنی چاہیے کہ بجائے مضمون کو حذف کرنے کے اس کا ترجمہ کر دیا جائے۔ اس کے
لیے ایک خاص زمرہ بنا دیا جائے "مضامین برائے درخواست ترجمہ"۔ پھر ترجمہ سروس
کے لیے رضاکار چاہیے ہونگے، اس کے لیے کوشش کی جائے۔ اس سے امید ہے کہ زیادہ
لوگوں کو اردو وکیپیڈیا میں دلچسپی پیدا ہو گی۔