محب صاحب آپ کا تعارف سن کر بڑی خوشی ہوئی ۔ میں بھی بی سی ایس ۔۔۔۔یو سی پی (جامعہ وسطی پنجاب) سے کر رہا ہوں۔

کبھی یونیورسٹی چکر لگے تو ضرور ملیۓ گا۔

2008/3/5 Farooq Zafar <farooq.zafar@gmail.com>:
سلام،

میرا نام محب علوی ہے اور میں اسلام آباد میں بسلسلہ روزگار مقیم ہوں۔ اسلام آباد میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک ۱ میں DPS نامی کمپنی کے ڈیٹا وئیر ہاؤسنگ ( Data warehousing) ڈیپارٹمنٹ میں بطور سنئیر سسٹم تجزیہ کار کے کام کر رہا ہوں۔ میں نے لاہور سے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب سے کمپیوٹر سائنس میں گریجوایشن کی تھی اور اب تقریبا سات سال سے کمپیوٹر سائنس کے شعبے سے وابستہ ہوں۔

بیرونی سفر

2005 میں HSMP کی بنیاد پر انگلینڈ جانا ہوا مگر دل نہ لگنے کی وجہ سے میں واپسی ہو گئی اور تب سے اب تک اسلام آباد ہی ہوں۔ چند ماہ میں امریکہ روانگی متوقع ہے جہاں نیویارک میں قیام ہوگا۔

 ذاتی ویب سائٹس

میں اردو ٹیک نامی ایک سائٹ بھی چلاتا ہوں جو اردو بلاگنگ کے فروغ کے لیے قدیر اور ایک اور دوست کے ساتھ مل کر شروع کی ہے۔

اہم ترین مصروفیت انگریزی سے اردو لغت اور اس کا اطلاقیہ بنانا ہے جس میں چند دوستوں کے ساتھ مل کر خاطر خواہ کامیابی ہوئی ہے اور انشاللہ جلد ہی ایک سائنسی لغت تیار کرکے اردو کے چاہنے والوں کی خدمت میں پیش کروں گا۔

ذاتی اردو بلاگ

اس کے علاوہ میرا اپنا بلاگ بھی ہے محب اور محبت کے نام سے جو اردو ٹیک پر ہی واقع ہے۔



--
فاطمہ بھٹو کا بینظیر بھٹو کے لیے الوداعی کالم
http://mohib.urdutech.com/2008/01/15/benazir-bhutto/


_______________________________________________
Wikiur-l mailing list
Wikiur-l@lists.wikimedia.org
https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l




--
ثاقب سعود