پنجابی وکیپیڈیا کا آغاز اردو کے بعد 'ہماری زبانوں' میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ ہماری نیک تمنائیں پنجابی وکیپیڈیا کے ساتھ ہیں۔ امید ہے کہ وہاں کام کرنے والے ساتھی اردو وکیپیڈیا کے تجربات اور کام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ تھوڑے سے عرصے میں 3 ہزار مضامین مکمل کرنا قابل ستائش کارنامہ ہے۔ تاہم اتنی گزارش ہوگی کہ اگر وقتاً فوقتاً مضامین کے معیار کو بہتر بنایا جاتا رہے تو اس سے پنجابی وکیپیڈیا کی ساکھ بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔ غالباً فی الوقت ان کا ہدف زیادہ سے زیادہ مضامین کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اردو وکیپیڈیا سے "غیر متنازع" مضامین کے براہ ترجموں کا سلسلہ بھی جاری ہے جو بہت اچھی کوشش ہے۔ پنجابی ساتھیوں کو بہت بہت مبارک باد۔



2009/9/30 urdu text <urdu.text@gmail.com>

کچھ عرصہ قبل پنجابی وکیپیڈیا حاضنہ کے مرحلہ سے نکل کر باقاعدہ درجہ حاصل کر چکی ہے۔ خالد محمود صاحب ،جن سے اردو وکیپیڈیا کے پرانے ساتھی واقف ہیں، کی سرکردگی میں دن دوگنی رات چگنی ترقی کر رہی ہے۔ جو اصحاب پنجابی لکھنا جانتے ہوں، وہ اردو وکیپیڈیا سے مضامین وہاں ترجمہ کر سکتے ہیں (کہ یہ آسان طریقہ ہے)۔ پنجابی وکیپیڈیا کو اردو سے بھی سے زیادہ معمّوں کا سامنہ ہے، کہ خالد صاحب کے مطابق پنجابی کے ہجوں کی صحیح لغت موجود نہیں، اس لیے خالد صاحب اپنی صلاحیتوں کے مطابق ہجہ سازی کر رہے ہیں۔ اصطلاحات بارے فی الحال کوئی واضح حکمت عملی نہیں نظر آ رہی ہے، ابھی یہ مسئلہ کھل کر سامنے آیا بھی نہیں کہ زیادہ تر مضامین غیر سائنسی موضوعات پر ہیں، اور زور اسی بات پر ہے کہ مضامین کی تعداد بڑھائی جائے۔ فی الحال لکھنے ولے تین چار ہیں مگر لگن سے کام کر رہے ہیں۔ زیادہ تر مضامین خالد صاھب نے ہی جوش و جذبہ سے تحریر کیے ہیں، اور تعداد 3000 سے اوپر پہنچا دی ہے۔ ہماری جانب سے پنجابی وکیپیڈیا کو مبارکباد۔

http://pnb.wikipedia.org/wiki/Special:RecentChanges



_______________________________________________
Wikiur-l mailing list
Wikiur-l@lists.wikimedia.org
https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l




--
Visit my blog at
www.abushamil.com