> اردو وکیپیڈیا 10 ہزار مضامین کا
> اہم سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے
> اور اب وہ
> وقت آ گیا ہے کہ ہم یہاں ہونے والے
> کام کو بھرپور طریقے سے منظم کریں۔
> اس سلسلے
> میں ایک چیز جو کئی دنوں سے نظروں
> میں کھٹک رہی ہے کہ وکیپیڈیا پر
> منتظمین کی
> تعداد بہت زیادہ ہے لیکن انتظامی
> کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کی ایک
> بڑی وجہ
> یہ ہے کہ اپنی ذاتی مصروفیات کے
> باعث وکیپیڈیا کو چھوڑ جانے والے
> بہت سارے
> منتظمین اب یہاں کا رخ نہیں کرتے
> اور نئے آنے والے وہ متحرک صارفین
> جنہیں
> انتظامی اختیارات کی ضرورت پڑتی
> ہے انہیں بھی منتظم بنا دیا جاتا
> ہے اس طرح یہ
> تعداد ماہ بہ ماہ بڑھتی جا رہی ہے
> اور اب 13 تک جا پہنچی ہے جو کہیں
> زیادہ ہے۔
> اب ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ
> منتظمین جو عرصۂ دراز سے یہاں کا
> رخ نہیں کر رہے
> اور اس کی امید بھی نہیں ہے ان سے
> انتظامی اختیارات واپس لیے جائیں۔
> اس سلسلے
> میں دیوان عام پر دیگر ساتھیوں سے
> رائے طلب کی جاتی ہے۔
> _______________________________________________