وکیمیڈیا نے حال ہی میں اردو کے حوالے سے تحلیلی جائزہ پیش کیا ہے، جس میں کچھ دلچسپ احصائیات بھی پیش کیے ہیں۔ اگر آپ کی نظر سے نہیں گزرا تو نیچے دیے ربط پر ضرور دیکھیں۔ اس کے مطابق اردو میں گیارہ ہزار کے قریب "مقالے" ہیں جن میں سے دو ہزار صفحات کی لمبائی پندرہ سو لکمہ سے زیادہ ہے (ممکن ہے اس میں یکرمزی کی وجہ سے حرف کو دو لکمہ کے برابر سمجھا گیا ہو؟)۔ یعنی اصل تعداد 2000 کے قریب ہے۔دلچسپاً جنوب ایشیا میں سب سے بڑی وکیپیڈیا کے مقالات کی تعداد بھی 4400 ہے جو کچھ زیادہ دور نہیں۔مخطط سے ظاہر ہے کہ 2006ء اور 2007ء کے درمیان اردو وکیپیڈیا کی مائل اچھی ڈھلوانی تھی جو اب سُست پڑ چکی ہے۔ اردو وکیپیڈیا پر لکھاریوں کی تعداد 39 بتائی گئی ہے۔

حالیہ دنوں میں فہد اور سلمان صاحبان نے وکیپیڈیا پر صفحات کی تعداد بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ وکیپیڈیا کے سب صارفین کو دعوت ہے کہ ان اصحاب کے ساتھ شامل ہو کر اردو وکیپیڈیا کو پھر سے پرانی مائل پر واپس لانے میں حصہ ڈالیں۔

http://strategy.wikimedia.org/wiki/Reach/Regional_Analysis/South_Asia